• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 49990

    عنوان: میں پرنٹنگ کا کام کرتا ہوں اور آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ پرنٹنگ کے کام میں لوگ شادی کارڈ پرنٹ کرواتے ہیں اور شادی کارڈ میں رسومات کی دعوت بھی دیتے ہیں اور اسی طرح شیعہ لوگ اپنے اشتہار اور بریلوی (بدعتی)لوگ اپنی بدعت کے کام (محفل میلاد وغیرہ) کا اشتہار بنواتے ہیں ۔تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا میرا کام ناجائز تو نہیں؟ مطلب میری آمدنی حرام تو نہیں؟

    سوال: میں پرنٹنگ کا کام کرتا ہوں اور آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ پرنٹنگ کے کام میں لوگ شادی کارڈ پرنٹ کرواتے ہیں اور شادی کارڈ میں رسومات کی دعوت بھی دیتے ہیں اور اسی طرح شیعہ لوگ اپنے اشتہار اور بریلوی (بدعتی)لوگ اپنی بدعت کے کام (محفل میلاد وغیرہ) کا اشتہار بنواتے ہیں ۔تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا میرا کام ناجائز تو نہیں؟ مطلب میری آمدنی حرام تو نہیں؟

    جواب نمبر: 49990

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 294-264/H=2/1435-U مذکورہ قسم کے کارڈ اور اشتہار تیار کرنا گناہ ہے، لقولہ تعالی: ”وَتَعَاوَنُوْا عَلٰی الْبِرِّ وَالتَّقْوَی وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلٰی الْاِثْمِ وَالْعُدْوَان“ (مائدہ:۲) البتہ ان سے حاصل ہونے والی آمدنی حرام نہیں: وفی إجارة العالمگیریة وفي نوادر ہشامٍ عن محمد رحمہما اللہ تعالی رجل استأجر رجلاً لیصور لہ صورًا أو تمثاثیل الرجال في بیتٍ أو فسطاطٍ فإني أکرہ ذلک وأجعل لہ الأجرة قال ہشام: تأویلہ إذا کان الإصباغ من قبل الأجیر کذا في الذخیرة (عالمگیری: ۴/ ۴۸۶ الباب السادس عشر․ ط اتحاد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند