• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 49831

    عنوان: کیا محرم میں شیعوں کا نیاز کھانا جائز ہے؟

    سوال: کیا محرم میں شیعوں کا نیاز کھانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 49831

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 131-111/B=1/1435-U محرم میں شیعوں کے نذر ونیاز والے کھانوں کا کھانا جائز نہیں ہے کیونکہ وہ سب یہ کام غیر اللہ کے لیے کرتے ہیں اور اس کو باعث ثواب سمجھتے ہیں لہٰذا یہ سب رسوم اور بدعات ہیں اور ”مااہل لغیر للہ“ میں داخل ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ”من احدث في أمرنا ہذا ما لیس منہ فہو ردّ“ اس وجہ سے شیعوں کے نذر ونیاز کھانے سے بچنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند