• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 4983

    عنوان:

    کیا بونڈ جائز ہے یا ناجائز؟ اس کے بارے میں قرآن اور حدیث سے جواب دیں۔

    سوال:

    کیا بونڈ جائز ہے یا ناجائز؟ اس کے بارے میں قرآن اور حدیث سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 4983

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 623=652/ ل

     

    بونڈ میں عموماً سود پایا جاتا ہے او رکبھی جوا بھی ہوتا ہے اور دونوں بنص قطعی حرام ہیں۔ لہذا بونڈ حرام ہے اگر کسی نے بونڈ کی رقم لے لی ہے تواس کا حکم یہ ہے کہ اس کو بلانیت ثواب فقراء، مساکین، محتاجوں بیواؤں پر صدقہ کردیاجائے، اپنے کسی کام میں اس رقم کا استعمال کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند