• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 49767

    عنوان: موبائل کمپنی میں کسی خرابی کی وجہ سے انکا سسٹم فیل ہوجاتا ہے ، جیسے کہ ان کمپنیوں کی کال فری ہوجاتی ہے اور ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ فری بات کی جائے تو کیا بات کرنا آیا صحیح ہے یا غلط

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مشائخِ عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: کہ کبھی ایسا ہوتا ہے موبائل کمپنی میں کسی خرابی کی وجہ سے انکا سسٹم فیل ہوجاتا ہے ، جیسے کہ ان کمپنیوں کی کال فری ہوجاتی ہے اور ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ فری بات کی جائے تو کیا بات کرنا آیا صحیح ہے یا غلط۔مدلل و مفصل تسلی بخش جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 49767

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 71-92/L=1/1435-U سسٹم فیل ہونے کی صورت میں عمداً کال فری کرنا، ناجائز فائدہ اٹھانا ہوا، یہ چوری میں داخل ہے، جس کی شرعاً اجازت نہیں ہے، اگر کسی نے لاعلمی میں یا ضرورتاً کرلیا تو اتنی رقم کسی ذریعہ سے کمپنی کو واپس کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند