• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 49528

    عنوان: دیوالی کے موقع پر ہندو مسلمانوں کے یہاں جو مٹھائی بھیجتے ہیں اس کا کھانا کیسا ہے؟

    سوال: دیوالی کے موقع پر ہندو مسلمانوں کے یہاں جو مٹھائی بھیجتے ہیں اس کا کھانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 49528

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 20-22/N=1/1435-U اگر وہ پوجاپاٹ کی مٹھائی نہ ہو تو اس کا لینا اور کھانا درست ہے، البتہ بدلہ کی طرح معاملہ نہ رکھے کہ عید وغیرہ کے موقعہ پر ان کے یہاں بھی مٹھائی وغیرہ بھیجے کیونکہ کافروں سے دلی محبت کا تعلق جائز نہیں، قال اللہ تعالیٰ: لَا تَتَّخِذُوْا الْکَافِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ (سورہٴ آل عمران آیت: ۲۸)، باقیاتِ فتاوی رشیدیہ (ص: ۴۴۱-۴۴۳) میں اس سلسلہ میں متعدد فتاوی ہیں، ان سب کا خلاصہ یہی ہے کہ دلی محبت اور دلی دوستی کی بناپر ان سے مٹھائی وغیرہ کا لین دین درست نہیں اور اگر ظاہری رواداری کی بنا پر یا محکوم ملازم یا رعایا وغیرہ ہونے کی وجہ سے اپنے تہوار کے موقعہ پر کچھ دیں تو لینے کی اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند