• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 4924

    عنوان:

    میاں بیوی والا خاص کام بھی کرتے رہیں اور اولاد بھی نہ ہو کیا اس کا کوئی جائز طریقہ ہے؟

    سوال:

    میاں بیوی والا خاص کام بھی کرتے رہیں اور اولاد بھی نہ ہو کیا اس کا کوئی جائز طریقہ ہے؟

    جواب نمبر: 4924

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 892=1024/ ب

     

    حمل روکنے کی جو بھی تدابیر ہیں وہ کراہت یا حرمت سے خالی نہیں ،لہذا ایسی تدابیر اختیار کرنے سے بچنا چاہیے، نکاح سے محض لذت کا حصول مغربی تصور ہے۔ اسلام میں نکاح کی مشروعیت اولاد و عفت و پاکدامنی کے حصول کے لیے ہوئی ہے: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم : تزوّدو الودودالولود وقال : من استطاع منکم الباء ة فلتیزوّج فإنّہ أغضّ للبصر و أحصن للفرج (مشکاة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند