• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 48159

    عنوان: پانی صاف کرکے پیکٹ یا بوتل ڈبہ وغیرہ کی شکل میں رکھ کر بیچنا جائز او ردرست ہے

    سوال: میں نے مینرل وٹر پلانٹ(Minral water plant) لگوانے کا پرگرام بنایا ہے، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا یہ اسلام میں جائز ہے؟واٹر پلانٹ میں ہم پانی کو مشین کے ذریعہ مختلف مراحل میں صاف کرتے ہیں اور آخر میں اس صاف پانی کو مینی واٹر پیکٹ/بوٹل/ڈبے کی شکل میں بیچتے ہیں۔ پانی کو صاف کرنے میں 60/70 فیصد پانی ضائع آلو دہ ہوجاتے ہیں جس کو زمین کی سینچائی میں استعمال کیاجاتاہے۔ مشین کی قیمت 40/50 لاکھ روپیئے ہے، دوسرے اخراجات جیسے مزدوری ، بجلی ، پانی وغیرہ کا حساب الگ ہے۔ درخواست ہے کہ شریعت کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 48159

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1579-1174/H=11/1434-U پانی صاف کرکے پیکٹ یا بوتل ڈبہ وغیرہ کی شکل میں رکھ کر بیچنا جائز او ردرست ہے، مناسب نفع لینے کی بھی اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند