• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 4810

    عنوان:

    میں ایک بار میں کام کرتا ہوں جہاں بہت سارے لوگ شراب پینے کے لیے آتے ہیں۔ میں بار کے بیرونی دروازہ کا پہرہ دار ہوں۔ میں نہیں جانتا ہوں کہ کیوں، لیکن میں اپنے آپ کو مجرم محسوس کرتاہوں۔ میں نے بہت سارے مسلم علماء سے بات چیت کی، لیکن مجھے کہیں سے درست جواب ہاں یا نہ میں نہیں ملا۔ کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4810

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1374=1035/ ھ

    ہاں! آپ کا احساس شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں درست ہے، اگرچہ آپ کی آمدنی پر قطعی حرام ہونے کا بھی حکم نہیں ہے، مگر کراہت سے بھی خالی نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند