• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 46841

    عنوان: کیا کارٹون دیکھنا گناہ ہے یا نہیں؟ عام مذاحیہ کارٹون ؟

    سوال: کیا کارٹون دیکھنا گناہ ہے یا نہیں؟ عام مذاحیہ کارٹون ؟

    جواب نمبر: 46841

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1218-1117/N=10/1434 کارٹون چونکہ جاندار کی تصویر ہی ہوتی ہے اس لیے بالقصد وارادہ اس کا دیکھنا درست نہ ہوگا، خواہ وہ عام مزاحیہ کارٹون ہو یا کسی اور نوعیت کا، جواہر الفقہ (۷/۲۶۴، ۲۶۵ مطبوعہ مکتبہ دارالعلوم کراچی) میں ہے: جن تصاویر کا بنانا اور گھر میں رکھناناجائز ہے ان کا ارادہ اور قصد کے ساتھ دیکھنا بھی ناجائز ہے․․․ وہذا کلہ مصرح في مذہب المالکیة وموٴید بقواعد مذہبنا ونصہ عن المالکیة ما ذکرہ العلامة الدردیر في شرحہ علی مختصر الخلیل حیث قال: یحرم تصویر حیوان عاقل أوغیرہ إذا کان کامل الأعضاء إذا کان یدوم، ․․․ ویحرم النظر إلیہ إذ النظر إلی المحرّم حرام․ (از بلوغ القصد والمرام ص۱۹) إھ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند