• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 46748

    عنوان: مہوا کا بزنس ہماری شریعت میں حلال ہے یا حرام؟ جب کہ زیادہ تعداد میں اس سے شراب بنتی ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے تو دوائی بھی تو بنتی ہے۔

    سوال: مہوا کا بزنس ہماری شریعت میں حلال ہے یا حرام؟ جب کہ زیادہ تعداد میں اس سے شراب بنتی ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے تو دوائی بھی تو بنتی ہے۔

    جواب نمبر: 46748

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1140-744/L=10/1434 مذکورہ بالا صورت میں جب کہ ”مہوا“ کا جائز وناجائز ہردو طرح استعمال ہوتا ہے تو مہوا کی خرید وفروخت میں مضائقہ نہیں، بیچنے والا بیچتے وقت شراب بنانے کی نیت نہ کرے، اسی طرح اگر کسی کے بارے میں گمان غالب ہو کہ وہ اس سے شراب ہی بنائے گا تو اس کے ہاتھ بھی فروخت نہ کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند