• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 46738

    عنوان: کیا مسجد میں وقف کی گئی کتاب اور قرآن کریم یا یاسین شریف مسجد کے باہر صحن میں لے کر پڑھنا درست ہے؟

    سوال: کیا مسجد میں وقف کی گئی کتاب اور قرآن کریم یا یاسین شریف مسجد کے باہر صحن میں لے کر پڑھنا درست ہے؟ہمارے یہاں لوگ ہر جمعہ کو اپنے مرحومین کو ثواب پہنچانے کے لیے مسجد میں یاسین شریف کا ختم کرواتے ہیں اور نمازیوں کو پڑھنے کے لیے مجبور کرتے ہیں، کیا یہ طریقہ درست ہے؟حدیث سے کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 46738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1102-1107/M=10/1434 مسجد میں وقف شدہ قرآن کریم اور کتابوں کو مسجد کے صحن میں لے کر پڑھنا درست ہے، البتہ مسجد کی کتاب اور قرآن یا کسی اور چیز کو مسجد کے باہر لے جانا درست نہیں۔ (۲) ایصال ثواب ایک اچھا اور مستحسن امر ہے مگر دن کی تعیین اورا لتزام کے ساتھ اس کا اہتمام کرنا ارو اس کے لیے مجبور کرنا صحیح نہیں۔ دن وتاریخ کی تعیین وتخصیص کے بغیر انفرادی طور پر حسبِ استطاعت نماز، تلاوت اور صدقہ وغیرہ کے ذریعہ ایصالِ ثواب کرسکتے ہیں۔ ویکرہ اتخاذ الدعوة لقراء ة القرآن وجمع الصلحاء والقراء ة للختم أو لقراء ة سورة الأنعام أو الإخلاص (طحطاوي: ۵۱۰ بیروت) الإصرار علی المندوب یبلغہ إلی حد الکراہة (سعایة: ۲/۲۶۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند