• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 46694

    عنوان: میں یہ کہنا چاہتاہوں کہ حلال روزی کو اپنے لیے کس حدتک انسان کو کتنی حدتک جاننا چاہئے؟ میں حلال روزی کے لکے نکلا ہوں پر مسئلہ یہ پیش آرہا ہے کہ میرے کو غلط کام بہت مل رہے ہیں۔

    سوال: میں یہ کہنا چاہتاہوں کہ حلال روزی کو اپنے لیے کس حدتک انسان کو کتنی حدتک جاننا چاہئے؟ میں حلال روزی کے لکے نکلا ہوں پر مسئلہ یہ پیش آرہا ہے کہ میرے کو غلط کام بہت مل رہے ہیں۔

    جواب نمبر: 46694

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1201-921/B=10/1434 شریعت اسلام میں کیا کیا چیزیں حلال ہیں اور کیا کیا چیزیں حرام ہیں، کیا کیا چیزیں فرض واجب ہیں اور کیا کیا چیزیں سنت ومستحب ہیں اتنا علم ہرمرد وعورت کے لیے ضروری ہے۔ جب حلال وحرام آپ نے سمجھ لیا تو آپ کے لیے حلال روزی ہی کمانا ضروری ہے۔ اور حرام کمائی سے بچنا ضروری ہے۔ حلال روزی آپ تلاش کریں گے تو ضرور ملے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند