• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 46669

    عنوان: نمازکے وقت چین والی گھڑی پہننا منع ہے کیا ؟

    سوال: نمازکے وقت چین والی گھڑی پہننا منع ہے کیا ؟

    جواب نمبر: 46669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1176-907/B=9/1434 خالص لوہے، خالص تانبے، خالص پیتل کا حلقہ زیب وزینت کے لیے زیور کے طور پر پہننا منع ہے، اگر کوئی گھڑی باندھنے کی ضرورت سے چین باندھے، یا مختلف دھاتوں سے بنی ہوئی چین باندھے تو اس کی اجازت ہے۔ گھڑی کی چین پوری کلائی کو گھیرے ہوئے نہیں ہوتی۔ نہ ہی زیور کی نیت سے باندھی جاتی ہے بلکہ گھڑی باندھنے کی ضرورت سے چین باندھی جاتی ہے، اس لیے بلاتردد نماز کی حالت میں اور بغیر نماز کے بھی ہردو حالت میں چین والی گھڑی پہن سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند