متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 465
تصاویر، ویڈیو اور ٹیلی ویژن کے متعلق کیا فتوی ہے؟ اور اسلام کی نشر واشاعت کے لیے اسے کس حد تک استعمال کیا جاسکتا ہے؟
براہ کرم، بتلائیں کہ از روئے شریعت اسلامیہ تصاویر، ویڈیو اور ٹیلی ویژن کے متعلق کیا فتوی ہے؟
کیا جائز ہے اور کیا ناجائز ؟ اور اسلام کے لیے اسے کس حد تک استعمال کیا جاسکتا ہے؟
جواب نمبر: 46504-Jun-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 510/ج=510/ج)
تصویر کھینچنا تو مطلقاً ناجائز و حرام ہے اور تصویر کھنچوانا بھی ناجائز و حرام ہے البتہ اس سے مجبوری کی وہ حالت مستثنیٰ ہے کہ جس میں تصویر کھنچوانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اور ریڈیو اور ٹیلی ویِژن کا استعمال مطلقاً ناجائز و حرام ہے، اسلام اور اسلامیات کے لیے بھی اس کااستعمال جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا چھوٹے کچھوئے کو گھر میں مچھلی گھر میں پالنا درست ہے؟ (۲) جانور پالنے کے بارے میں کیا حکم ہے جیسے بندر، گلہری اورسانپ؟ کچھ مسلمان اپنے گھروں میں سانپ پالتے ہیں۔ (۳) اگر ہمارے بدن سے ناپاک کتا چھو جائے تو پاک ہونے کا کو ئی الگ طریقہ ہے؟ کھانے کے برتن وغیرہ اگر کتے کے جسم سے چھو جائے تو ان کو کیسے پاک کیا جائے گا؟ (۴)اگر گھر کی بلی چوہے کو کھا لے اوراس کے بعد پانی کے برتن سے پانی پی لے تو کیا پانی ناپاک ہوجائے گا؟اب یہ پانی کس مقصد کے لیے استعمال ہوسکتا ہے؟ اگر گھریلو بلی جائے نماز پر بیٹھ جاتی ہے جو کہ گھر کے باہر پھرتی رہتی ہے اور جائے نماز پر بیٹھ کر اپنا جسم صاف کرتی ہے تو کیا وہ جائے نماز پھر بھی پاک رہے گی؟ (۵) کیا بلی کا پالنا سنت شمار ہوگا، کیا یہ بات درست ہے کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بلی کو پسند کرتے تھے؟ (۶) مونث بلی کا آپریشن اس کی تولیدی صلاحیت کو (بچہ دانی) ختم کرنے کے لیے کرنے کا کیا حکم ہے تاکہ بلی زیادہ بچے نہ دے سکے؟کیوں کہ اس کے بچوں کی دیکھ بھال کرنا بہت زیادہ مشکل ہے اوروہ مالک پر ایک بوجھ بن جاتے ہیں اس لیے مالک بچوں کو باہر کردیتا ہے توکیا یہ گناہ تونہیں ہے؟ بہت سارے لوگ ملیشیا میں ایسا کررہے ہیں تاکہ وہ بلی کے بچوں کی دیکھ بھال کرنے سے یا ان کو باہر پھینکنے سے بچ جائیں۔ (۷)جب ہم بلی کودیکھتے ہیں کہ وہ ایک کبوتر کو کھانے کے لیے پکڑتی ہے توہمیں کیا کرنا چاہیے کیا ہمیں کبوتر کو بچانے کی کوشش کرنی چاہیے یا بلی کواس کو کھالینے دینا چاہیے؟ ایک مرتبہ میں نے بلی کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، لیکن کبوتر اتنا زیادہ کمزور تھاکہ اس کو بچایا نہیں جاسکااس لیے میں نے اس کو ذبح کردیا اور اس کو دفن کردیا۔ کیا میرا یہ عمل صحیح تھا یا غلط؟
9699 مناظرمسجد مدرسہ اور قبرستان کے لیے سالانہ پیسے وصول کرنا
2450 مناظرمیں بلڈنگ مٹیریل کی سپلائی کرتا ہوں۔ اپنے ایک موٴکل سے کام حاصل کرنے کے لیے مجھے اس کے نمائندہ پر اثرڈالنا پڑتا ہے۔ اور لین دین کو اپنے حق میں لینے کے لیے دستخط کرانے کے لیے کچھ خیر خواہی نقد ی کی شکل میں دینی پڑتی ہے۔ کیا کام کروانے کے لیے یہ رقم ادا کرنا حلال ہے یا حرام؟
1720 مناظر کیا مستور عورت کا دیکھنا
بھی بد نظری کے گناہ میں آئے گا جب کہ صرف آنکھیں ہی کھلی ہوں؟
صرف لائسنس بھیجنے پر کمپنی جو پیسے دیتی ہے اس کا لینا کیسا ہے؟
1954 مناظربینک کی کمائی حلال ہے یا حرام؟
3115 مناظر