• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 4634

    عنوان:

    میں بلڈنگ مٹیریل کی سپلائی کرتا ہوں۔ اپنے ایک موٴکل سے کام حاصل کرنے کے لیے مجھے اس کے نمائندہ پر اثرڈالنا پڑتا ہے۔ اور لین دین کو اپنے حق میں لینے کے لیے دستخط کرانے کے لیے کچھ خیر خواہی نقد ی کی شکل میں دینی پڑتی ہے۔ کیا کام کروانے کے لیے یہ رقم ادا کرنا حلال ہے یا حرام؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4634

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1292=1093/ ب

    اگر کچھ دیے بغیر کام کا ملنا مشکل ہو تو کام حاصل کرنے کے لیے کچھ رقم دینے کی گنجائش ہے: دفع المال لاستخراج حق لہ لیس برشوة یعني في حق الدافع (الشامي، ج:۹، ص:۶۰۷)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند