• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 43993

    عنوان: کیا باپ کو اسکے اصلی نام سے پکارنا صحیح ہے کہ نہیں ؟

    سوال: کیا باپ کو اسکے اصلی نام سے پکارنا صحیح ہے کہ نہیں ؟

    جواب نمبر: 43993

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 363-211/L=3/1434 والد کو ایسے الفاظ سے خطاب کرنا چاہیے جس میں تعظیم ہو والد کو اس کے اصلی نام سے پکارنے میں ایک طرح کی بے ادبی ہے اس لیے والد کو اس کے نام سے پکارنا مکروہ ہے: ویکرہ أن یدعو الرجل أباہ وأن تدعو المرأة زوجہا باسمہ (درمختار مع شامي: ۹/۵۹۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند