• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 43843

    عنوان: جعلی تجربہ دکھانا

    سوال: میں نے ایم ٹیک ڈگری پاس کر لی ہے، اب ملازمت کی تلاش میں ہوں مگر مسئلہ یہ ہے کہ بغیر تجْربے کے کوئی ملازمت دینے کے لئے کمپنی تیار نہیں دوسرے لڑکے جعلی تجربہ بنا کر ملازمت حاصل کر رہے ہیں ، میرا سوال یہ ہے کہ جعلی تجربہ بنا کر تو کیا میری تنخوا حلال ہوگی ؟ملازمت کوئی کمپنی دینے کے لیے تیار نہیں تو تجربہ کیسے ہوگا؟

    جواب نمبر: 43843

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 322-151/L=3/1434 کمپنی کو جعلی تجربہ دکھانا جائز نہیں، البتہ اگر کسی نے جعلی تجربہ دکھاکر ملازمت حاصل کرلی اوراپنے مفوضہ امور کو کما حقہ ادا کرتا ہے تو اس کی تنخواہ کو حرام نہیں کہا جائے گا، لأن الأجرة بمقابلة العمل․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند