• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 43682

    عنوان: بغیر ناك كان منھ والی تصویر بنانا

    سوال: اسلام میں تصویر تو بنانا حرام ہے کسی بھی جاندار کی ، لیکن مجھے اگر ضرورت پڑی کسی کو کچھ وضاحت یا تصویر کے ذریعہ سمجھانے کی تو کیا میں ایسی تصویر کسی انسان کی بنا سکتاہوں جس کے چہرے والے حصے میں آنکھ ، ناک اور منہ کی جگہ کچھ نہ ہو صرف چہرہ ہو ، لیکن جس کے باقی حصے صاف سمجھ میں آجائے؟

    جواب نمبر: 43682

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 357-357/M=3/1434 جاندار کی ایسی تصویر جس میں سر اور چہرہ برقرار ہو یہ بھی ممنوع ہے، صرف آنکھ کان کا حصہ واضح نہ ہونا کافی نہیں، آپ ایسی تصویر سے بھی بچیں، وقید بالرأس لأنہ لا اعتبار بإزالة الحاجبین أو العینین لأنہا تعبد بدونہا․ (شامی) آپ کو مذکورہ تصویر بنانے کی کیوں اور کس درجہ ضرورت درپیش ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند