• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 43607

    عنوان: بجلی چوری یا بجلی کونڈا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہم نے میٹر لگایا ہے اور جوتار میٹر کے ساتھ لگتا ہے اس سے چپکے سے کونڈالگالیتا ہے اور اس سے زیادہ تر بجلی ہم استعمال کرتے ہیں اس سے ہم ہٹر، واٹر پمپ اور بہت سی چیزیں استعمال کرتے ہیں اس بجلی کا استعمال کرنا جائز ہے یا ناجائز ہے یہ حلال ہے یا حرام ہے؟

    جواب نمبر: 43607

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 96-82/H=2/1434 دھوکہ دہی جھوٹ کا حرام ہونا بھی ظاہر ہے اور ناجائز طریقہ سے بجلی کی چوری کرکے استعمال کے حرام ہونے میں بھی کچھ شک نہیں اصلاح وتدارک شرعاً واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند