متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 43055
جواب نمبر: 43055
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 51/41-2/1434 اگر آپ ملازمت میں متعلقہ ذمہ داریوں کو کما حقہ انجام دیتے ہیں تو ملازمت پر ملنے والی تنخواہ حرام نہ ہوگی البتہ ملازمت کے حصول میں ڈاکٹر کو جو رشوت دی گئی یہ شرعاً سخت ناجائز وحرام کام ہوا، اس سے سچی توبہ واستغفار لازم ہے، صدق دل سے توبہ واستغفار کی صورت میں اللہ تعالیٰ سے عفو ودرگذر کی امید ہے: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: التائب من الذنب کمن لا ذنب لہ (مشکاة شریف: ۲۰۶) والحدیث حسنہ ابن حجر العسقلاني لشواہدہ کما في المقاصد الحسنة للسخاوي۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند