• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 42645

    عنوان: مسئلہ مشاہرہ تعلیم

    سوال: کیا فر ماتے ہیں مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید انفرادی طور پر دینی تعلیم کا درس دیتا ہے جو سالہا سال چلتا ہے ۔اگر دوسال ڈھائی سال میں ماہ دو ماہ کی رخصت لیتا ہے تو متعینہ مشاہرہ کا نہ ہی تقاضہ کرتا ہے اور نہ ہی دیا جاتا ہے ۔البتہ جب متعلّم چھٹی کرتے ہیں تو زید مشاہرہ کا تقاضا کرتا ہے ۔آیا یہ تقاضا شرعاً جائز ہے یا نا جائز؟اگر ناجائز ہے تو جواز کی صورت کیا ہو گی؟

    جواب نمبر: 42645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 10-10/D=2/1434 زید چونکہ اجیر خاص ہے اس لیے متعلّم کے چھٹی کرنے کی صورت میں وہ ان یام کی تنخواہ کا مستحق ہے، پس اس کے لیے اسکا تقاضا کرنا بھی جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند