• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 42639

    عنوان: حلال گوشت

    سوال: یہاں جاپان میں حلال لکھا ہوا برازیل کا گوشت ملتا ہے کیا وہ کھانا درست ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ یہاں مسجد زیادہ نہیں ، اکثر جماعت نہیں ملتی اور میں تنہا نماز پڑھتاہوں تو کیا جماعت کا ثواب ملے گا؟کیوں کہ مساجد نہیں ہیں؟

    جواب نمبر: 42639

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1760-1760/M=2/1434 (۱) اگر یقین سے معلوم ہو کہ ذبیحہ حلال ہے تو کھانا درست ہے ورنہ احتیاط کیجیے۔ (۲) تنہا پڑھنے سے جماعت کا ثواب حاصل نہ ہوگا، اور جماعت کے لیے مسجد کا ہونا شرط نہیں، اگر مسجد میں جماعت نہ مل سکے تو خارج مسجد جگہ میں ہی جماعت کرلیا کیجیے، ہاں اگر کسی وقت آپ تنہا ہوں اور کوئی نہ ہو تو مجبوری میں تنہا ہی پڑھ لیجیے، لیکن تنہا پڑھنے سے جماعت کا ثواب نہیں ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند