• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 42595

    عنوان: میموری کارڈ میں فلموں کے گانے بھرنا جائز نہیں

    سوال: میں نے موبائل کی دکان کھولی ہے جس میں موبائل کا کاروبار کرتاہوں، لیکن اس میں ڈاؤن لوڈنگ بھی کرتاہوں، میموری کارڈ جس میں ہمیں ہندی فلموں کے گانے گجراتی․․․․ ․․․وغیرہ بھرتے ہیں تو کیا یہ جائزہے؟

    جواب نمبر: 42595

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1694-1694/M=1/1434 موبائل کا کاروبار جائز طریقے پر جائز ہے، البتہ میموری کارڈ میں فلموں کے گانے بھرنا جائز نہیں، چاہے ہندی میں ہو یا گجراتی میں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند