• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 42469

    عنوان: کمپنی میں عورت کو ملازم رکھنا نیز استقبالیہ پر خاتون کو ملازم رکھنا

    سوال: کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کمپنی میں خواتین کو ملازم رکھناشرعاکیساہے،کیاہم اپنی کمپنی میں عورتوں کو بھی ملازم رکھ سکتے ہیں؟نیز کمپنی میں استقبالیہ پر عورت کو ملازم رکھناکیساہے؟

    جواب نمبر: 42469

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1201-1232/N=1/1434 (۱) و (۲) کمپنی کے ملازمین میں اگر مرد بھی ہوں تو عورتوں کو کمپنی میں عام کاموں پر یا کمپنی کی استقبالیہ پر ملازم رکھنا جس سے مردوں اور عورتوں کا باہم اختلاط اور بے پردگی ہو شریعت اسلام میں ہرگز جائز ودرست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند