• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 42443

    عنوان: جو فرشتے اللہ کی رحمت کو لے کر آتے ہیں وہ جاندار تصویر رکھنے کی وجہ سے گھر میں نہیں آتے ہیں

    سوال: میں نے پڑھا ہے کہ جس گھر میں جاندار کی تصویر اور کتے ہو اس گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے ہیں، ایک مولانا نے کہا کہ جب کسی کی موت کا وقت آتاہے تو فرشتے اس کی روح نکالنے آتے ہیں، اگر اس گھر میں جاندار کی تصویر اور کتا ہے تو رحمت کے بجائے عذاب کے فرشتے روح نکالنے آتے ہیں اور جب عذاب کے فرشتے روح نکالنے آتے ہیں تو کلمہ پڑھنا نصیب نہیں ہوتاہے، اس بیان میں مولانا نے کہا کہ جس کا مفہوم یہ ہے کہ جس گھر میں ٹی وی چالو ہے، ٹی وی پر دکھنے والی تصویر بھی اسی حکم میں داخل ہے؟ یعنی مرتے وقت رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے ہیں، اس طرح مرتے وقت کلمہ پڑھنا نصیب نہیں ہوتاہے۔ براہ کرم، اس پر کچھ روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 42443

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2235-1739/B=1/1434 جو فرشتے اللہ کی رحمت کو لے کر آتے ہیں وہ جاندار تصویر رکھنے کی وجہ سے گھر میں نہیں آتے ہیں، اور دوسری ڈیوٹی یا غرض کے لیے وہ آتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں، ٹی، وی کی اسکرین پر تصویر باقی رہے تو اس کے حکم بھی وہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند