• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 42214

    عنوان: کیا نیشنل سیونگ بینک کی ملازمت جائز ہے؟

    سوال: کیا نیشنل سیونگ بینک کی ملازمت جائز ہے؟ اور اس میں پیسہ رکھنا کیسا ہے؟ جی پی فنڈ کا پیسہ حلال ہے؟

    جواب نمبر: 42214

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1086-1080/N=12/1433 (۱) بینک خواہ نیشنل ہو یا غیر نیشنل اس کی جس ملازمت میں سود کے متعلق کوئی کام کرنا پڑے جیسے: سودی حساب کتاب لکھنا یا اسے چیک کرناوغیرہ وہ جائز نہیں، اور اس کی جس ملازمت میں سود کے متعلق کوئی کام نہ ہو وہ جائز ہے۔ (۲) پیسے بڑھانے کے مقصد سے کسی بھی بینک میں پیسے رکھنا جائز نہیں حرام ہے، اور حفاظت کی غرض سے رکھ سکتے ہیں لیکن سود کے نام سے جو زائد رقم ملے اسے اپنے استعمال میں لانا جائز نہ ہوگا، بلکہ بلانیت ثواب اسے غیربا ومساکین پر صدقہ کردینا واجب ہوگا۔ (۳) اس فنڈ کی مفصل وضاحت کریں پھر ان شاء اللہ جواب تحریر کیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند