• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 42147

    عنوان: نامحرم سے باتیں کرنا فون پر

    سوال: آج کل کے ماحول میں بہت سے رشتے دار ایسے ہیں کہ نامحرم عورت یا لڑکی سے بات کرنا پڑتا ہے فون میں یا آمنے سامنے . میرا سوال یہ ہے کہ فون میں کس حد تک باتیں کی جا سکتی ہیں ۔ یا آمنے سامنے کس حد تک باتیں کی جا سکتی ہیں․ بات نہیں کرنے پر بھی دوسرے لوگ مجبوراً بات کرنے پر جبر کرتے ہیں رشتے کو برقرار رکھنے کے لیے، ایسی حالت میں کیا کیا جائے؟

    جواب نمبر: 42147

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1095-1074/N=12/1433 (۱) فون پر یا پردہ سے صرف ضرورت کے وقت بقدر ضرورت بات کرسکتے ہیں، بلا ضرورت یا مقدار ضرورت سے زائد بات چیت کی اجازت نہیں۔ (۲) کسی رشتہ دار یا غیر رشتہ دار لڑکی یا عورت کا بغیر پردہ کے کسی غیرمحرم کے سامنے آنا اور دونوں کا بات چیت کرنا شرعاً ہرگز درست نہیں۔ (۳) سخت مجبوری میں نگاہیں نیچی رکھتے ہوئے صرف خیر خیریت کی بات کرلے تو اس کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند