• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 41848

    عنوان: انٹرنیٹ شیرنگ

    سوال: عرض ہے کہ ھم دوستوں نے مل کر ایک انٹرنیٹ کنکشن لیاہے جو میرے نام پر چل رھا ہے اورمیرے گھر میں سے تمام دوستوں کو کنکشن دیا ھواہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ میرے دوست سب کچھ دیکھتے ہیں انٹرنیٹ پر کیا میں بھی ان کے اس عمل میں شریک ہوں یا ہر ایک اپنے فعل کا خودذمے دار ہے۔

    جواب نمبر: 41848

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1547-1153/D=11/1433 انٹرنیٹ کنکشن کے ذریعہ جائز مفدی اور ناجائز نقصان دہ دونوں قسم کی چیزیں دیکھی جاسکتی ہیں، لہٰذا کنکشن دینے کا اگر آپ کو حق ہے تو کنکشن دوسرے کو دینا جائز ہے ناجائز اور غلط چیزیں جو دیکھے گا اس کا گناہ اس پر ہوگا آپ پر نہیں، البتہ جس کے بارے میں یقینی طور پر معلوم ہو کہ وہ صرف ناجائز امور میں ہی کنکشن کا استعمال کرے گا اسے کنکشن نہ دینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند