• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 41817

    عنوان: میں جاننا چاہتا ہوں کہ انڈیا میں لوگ بینک سے گاڑی قسط پر لیتے ہیں اس طرح کا لینا حلال ہے یا حرام؟

    سوال: میں جاننا چاہتا ہوں کہ انڈیا میں لوگ بینک سے گاڑی قسط پر لیتے ہیں اس طرح کا لینا حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 41817

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 982-971/N=11/1433 ہندوستان میں بینک کے توسط سے قسطوں پر گاڑی خریدنے کا جو طریقہ مروجہ ہے شرعاً وہ درست نہیں کیونکہ اس میں بینک سے سودی قرض کا معاملہ ہوتا ہے اور بلاضرورتِ شدیدہ سودی قرض لینا شریعت میں سخت ناجائز وحرام ہے، ہاں اگر اس طریقہ کار میں یہ تبدیلی لے آئی جائے کہ بینک پہلے اپنے لیے گاڑی خرید لے پھر کچھ متعینہ نفع کے ساتھ اس خریدار کے ہاتھ فروخت کردے تو اس خریدار کے لیے گنجائش ہوگی جسے اپنی مالی حیثیت کے پیش نظر ہرقسط اس کے وقت پر ادا کرنے کا یقین یا غالب گمان ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند