• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 41769

    عنوان: حکومت کی طرف سے مذکورہ وظیفہ پانے کی جو شرط ہے اگر اس شرط پر آپ اترتے ہیں تو وظیفہ لینا درست ہے، ورنہ نہیں

    سوال: میرے والد کی معاشی حالت ٹھیک نہیں ہے .میری تعلیم کا سالانہ خرچ ۱۱۰۰۰۰ ہے .میرا خرچ میرے چچا دیتے ہیں ، حکومت کی طرف سے ۲۵۰۰۰ وظیفہ ملا ہے، کیا میں اسے لے سکتا ہوں، حکومت کی طرف سے شرط ہے کہ والد کی سالانہ کمائی ۲۵۰۰۰۰ سے کم ہونی چاہیے، میرے والد نے دو شادی کی ہے .خرچ بہت ہے ۔ .انکی کمائی۲۵۰۰۰۰ سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے کم بھی ہو سکتی ہے۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 41769

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1501-1501/M=11/1433 حکومت کی طرف سے مذکورہ وظیفہ پانے کی جو شرط ہے اگر اس شرط پر آپ اترتے ہیں تو وظیفہ لینا درست ہے، ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند