• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 41762

    عنوان: بچہ دانی نكلوانا

    سوال: میرا نام محمّد خالد ہے م، میرا سوال یہ ہے کہ کی میری ایک سالی ہے جسے ۲ بڑی لڑکی اور ایک چھوٹا لڑکا ہے، اور یہ سبھی بچے آپریشن سے ہوئے ہیں ، اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن سے صرف ۳ ہی بچے ہو سکتے ہیں، اگر چوتھا ہوا تو ماں اور بچے دونوں کو خطرہ ہے، ایسے میں وہ اپنا روک تھام کے لئیبچہ دانی نکال لے تو اس کا کیا شرعی حکم کیا ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔ یہ حرام ہوگا کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 41762

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1667-1122/H=11/1433 بچہ دانی کا نکلوادینا تو جائز نہیں البتہ عارضی مانع حمل تدابیر میں سے کسی مناسب وجائز تدبیر کا اختیار کرلینا جائز ہے، اگر عارضی تدبیر کارگر نہ ہوسکے اور کوئی متدین متقی مسلمان ڈاکٹر یا ڈاکٹرنی یہ تجویز اور تشخیص کردے کہ بغیر بچہ دانی نکلوائے چارہٴ کار نہیں ورنہ جان کی ہلاکت کا قوی خطرہ ہے، تو ایسی مجبوری کی صورت میں نکلوادینے کی گنجائش ہوسکتی ہے، فتاویٰ محمودیہ جلد خامس میں اس سلسلہ میں کلام ہے، خلاصہ وہ ہے جو نقل کردیا گیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند