• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 41635

    عنوان: ڈیوٹی كے اوقات كی پابندی ضروری ہے۔

    سوال: میں ابو ظہبی میں ایک گورنمنٹ کمپنی میں کام کر تا ہوں، میں زیادہ سے زیادہ ۱ یا ۲ گھنٹے کام کرتا ہوں، اتنا ہی کام ہوتا ہے سارے دن میں کبھی کبھار کام بالکل نہیں ہوتا، کبھی زیادہ کام ہوتا ہے، زیادہ تر کام کم ہی ہوتا ہے، مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کے میرا نتخواہ حرام تو نہیں؟

    جواب نمبر: 41635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1458-933/L=11/1433 اگر آپ سے کمپنی ایک یا دو گھنٹے ہی کام لیتی ہے یا کام نہ ہونے کی وجہ سے بالکل ہی کام نہیں لیتی تو بھی آپ کی تنخواہ حلال ہے، بشرطیکہ آپ ڈیوٹی کے اوقات کی مکمل پابندی کریں۔ ڈیوٹی کے اوقات میں ادھر اُدھر نہ جائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند