• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 41336

    عنوان: قصور وار فریق سے جرمانہ وصول كرنا

    سوال: آجکل عموما پٹھانوں کے جرگہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب دو فریقوں میں سے کوئی ایک فریق قصور وار ہو تو دونوں فریقوں میں صلح کرانے والے قصوروار کو ایک یا دو بکرے ذبح کرنے کا کہتے ہیں جس کو دونوں فریق مل کر کھاتے ہیں اور دونوں میں اسطرح صلح ہو جاتی ہے۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ صلح کرانے والوں کا اس طرح قصوروار پر جرمانے کے طور پر بکرے لازم کرانا ازرو شرع کیا حیثیت رکھتا ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 41336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1724-1355/B=10/1433 قصور وار فریق سے جرمانہ میں بکرا وصول کرنا جائز نہیں، نہ ہی اس کو ذبح کرکے کھانا جائز ہے، قصوروار پر بکرا لازم کرنا ناجاز وگناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند