• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 41268

    عنوان: بینک کی جس ملازمت میں سود کے متعلق کوئی کام کرنا پڑے جیسے سودی حساب لکھنا یا چیک کرنا وغیرہ تو وہ ملازمت جائز نہیں

    سوال: میں بینک میں کام کرتا ہوں، تھورے عرصے پہلے میں نے کہیں سنا کہ جو لوگ بینک میں کام کرتے ہیں ان کی نماز، روزہ ، حج، دعا کچھ بھی قبول نہیں ہوتی، آج کل تو ویسے بھی نوکری نہیں ملتی، اس لئے جہاں ملازمت ہوگئی تو وہاں کام کرنا پڑتا ہے، میرا سوال ہے کہ پھر آدمی یہ سب کرنا چھوڑ دے کہ اس کا کچھ بھی قبول نہیں ہو رہا۔ برائے مہربانی تفصیل سے جواب بتائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 41268

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 930-932/N=11/1433 بینک کی جس ملازمت میں سود کے متعلق کوئی کام کرنا پڑے جیسے سودی حساب لکھنا یا چیک کرنا وغیرہ تو وہ ملازمت جائز نہیں، دوسری جائز ملازمت یا ذریعہ معاش تلاش کرکے ناجائز ملازمت ترک کردیناواجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند