• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 41222

    عنوان: مسجد مے ہندو جو افطار دیتے ہے

    سوال: میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہو ں کہ ہندو جو افطار مسجد میں جو ہندو افطار دیتے ہیں کیا اسکو کھانا صحیح ہے ، جبکی اللہ پاک نے فرمایا کہ غیر قوم کا کھانا مسلمانو کے لئے جائز نہیں؟

    جواب نمبر: 41222

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1377-1380/M=9/1433 اللہ تعالیٰ نے یہ کہاں فرمایا ہے کہ غیرقوم کا کھانا مسلمانوں کے لیے جائز نہیں ہے؟ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں ”ما اہل بہ لغیر اللہ“ کو حرام قرار دیا ہے، یعنی جو جانور غیر اللہ کے نام پر ذبح کیا گیا ہو یا جو چیز غیر اللہ کے لیے نامزد کی گئی ہو اسکا کھانا جائز نہیں، غیرمسلم اگر مسجد میں جائز اور پاک چیز افطار کے لیے دے تو اس کا کھانا جائز ہے اور حرام ونجس چیز ہو تو کھانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند