• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 41018

    عنوان: خلافِ معاہدہ اور خلافِ قانون صورت اختیار کرکے جان ومال عزت وآبرو کو خطرے میں ڈالنا بھی جائز نہیں ہے۔

    سوال: (۱) سوال یہ ہے کہ میڈیکل اسٹور پہ فارمیسی کے ماہر کا بیٹھنا ضروری ہے قانونی اعتبار سے ، لیکن ایک آدمی صرف لائسینس دیتاہے اور بیٹھتا نہیں اور اس لائسینس کے اس کو پیسے دیتے ہیں اگر وہ میڈیکل پر بیٹھے تو میڈیکل کے مالک کو زیادہ پیسے دینے پڑتے ہیں اور بغیر بیٹھے صرف لائسینس کے کا م کا پیسہ دینا پڑتاہے تو کیا اس طرح جائز ہے؟ اور صرف لائسینس دینے کے جو پیسے ملتے ہیں وہ حرام ہے یاحلال؟یہاں ایک بات یہ ہے کہ میڈیکل پہ جو بیٹھتا ہے فارمیسی کے ماہر کے علا تو وہ وہ دوائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ (۲) ایک آدمی بیٹھتا تو ہے ، لیکن میڈیکل کا وقت نو سے آٹھ بجے تک ہے اورماہر فارمیسی تین سے چار گھنٹے کم بیٹھتا ہے اس دوران مالک تو دوائیاں بیچتاہے، جب ماہر فارمیسی کا نام درج کرنے جاتے ہیں سرکاری آفس میں اس وقت سوگند نام میں یہ لکھا ہوتاہے کہ میں فل ٹائم بیٹھوں گاتو ماہر فارمیسی کو گنا ہ ہوگا؟ ماہر فارمیسی نے شروع میں میڈیکل کے مالک سے شرط کی تھی کہ میں نمازاور کھانے کے موقع پر نہیں رہوں گا اور شام جلدی چلاؤں گا۔براہ کرم،اس پر روشنی ڈالین۔

    جواب نمبر: 41018

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1293-859/H=10/1433 (۱) ماہر فارمیسی اگر کام کرتا ہے اور کوئی گڑبڑی کسی قسم کی متحقق نہیں ہوتی تو ہونے والی آمدنی کو تو اگرچہ حرام قرار نہ دیا جائے گا البتہ (۲) خلاف حلف نامہ یعنی خلافِ معاہدہ اور خلافِ قانون صورت اختیار کرکے جان ومال عزت وآبرو کو خطرے میں ڈالنا بھی جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند