• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 40752

    عنوان: ایسی تدبیر اختیار کرنا جس سے ہمیشہ کے لیے توالد وتناسل کا سلسلہ ختم ہوجائے حرام ہے

    سوال: میری بیوی کے چار حمل میں سرجری سے بچوں کی پیدائش ہوئی۔ اب الحمدللہ ہمارے پانچ بچے ہیں، ڈاکٹر نے تاکید کی تھی کہ ہمیشہ کے لئے بچوں کی پیدائش کا سلسلہ بند کروا دیں، کیوں کہ ماں کی جان کو خطرہ ہے اگر دوبارہ سرجری کی گئی، اس لیے ہم نے ان کے کہنے پر عمل کر لیا کیا ہمارا فیصلہ ٹھیک تھایا غلط؟ اور اگر غلط تھا تو اب ہم اس کے لیے کیا کریں؟کیا ہمیں کفارہ دینا ہو گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 40752

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1336-831/L=9/1433 ایسی تدبیر اختیار کرنا جس سے ہمیشہ کے لیے توالد وتناسل کا سلسلہ ختم ہوجائے حرام ہے، البتہ اگر آئندہ استقرار حمل کی صورت میں ماں کی جان کو خطرہ لاحق تھا ، کسی ماہر ڈاکٹر نے اس کی تصدیق کی تھی اس بنا پر آپ نے یہ قدم اٹھایا تھا تو ایسی صورت میں آپ کا فیصلہ درست تھا، اس کی وجہ سے آپ گنہ گار نہ ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند