• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 40714

    عنوان: شیر بازار

    سوال: (۱) میرا نام محمّد تنویر ہے، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ ہمارے لئے شیر مارکیٹ کیسا ہے؟ (۲) کولدڑِنک پینا صحیح ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 40714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1270-1270/M=9/1433 (۱) اگر منشأ سوال شیئرز کی خرید وفروخت سے متعلق ہے تو چند شرائط کے ساتھ جائز ہے: وہ یہ کہ کمپنی کا اصل کاروبار حلال ہو، اور اس کے منجمد اثاثے وجود میں آچکے ہوں اور کمپنی اگر سودی کاروبار میں ملوث ہو تو اس کے خلاف آواز اٹھائی جائے اور جو نفع کا سودی ڈپوزٹ سے حاصل ہو اس کو صدقہ کردیا جائے۔ (تفصیل فقہی مقالات حصہ اول میں دیکھئے) (۲) اگر حرام ونجس چیز شامل نہ ہو تو پینے میں مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند