• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 40687

    عنوان: موبائل آئی پوڈ میں قرآن جس میں قرآن موجود ہو كیا اسے باتھ روم لے جاسكتے ہیں؟

    سوال: مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا اگر ا ئی پوڈاور ا ئی فون(میوزک سننے، ویڈیودیکھنے اور ویڈیوبنانے کا ایک پاکیٹ سائز آلہ(جو آج کل چل رہے ہیں ان میں قرآن ڈاوَن لوڈ ہو تو باتھروم میں یہ لے کر جا سکتے ہیں اور اگر عورت نا پاک ہو تو اس کو ہاتھ لگا سکتی ہے؟برائے مہربانی دیں۔

    جواب نمبر: 40687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 133-830/L=9/1433 پوڈ اور آئی فون میں اگر قرآن شریف ڈاوٴن لوڈ ہو تو اس کو باتھ روم میں نہ لے جانا چاہیے، عورت ناپاکی کی حالت میں اس فون کو ہاتھ لگاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند