متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 406
تصویر دیکھنا اور کھنچوانا کیوں گناہ ہے؟
تصویر دیکھنا اور کھنچوانا کیوں گناہ ہے؟
گھر میں اگر پرانی تصویریں پڑی ہوں تو ان کا کیا علاج ہے؟
بوجہ مجبوری تصویر کے سامنے نماز پڑھنا درست ہے؟
جواب نمبر: 406
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 346/ج=340/ج)
تصویر کھنچوانا تو گناہ اس لیے ہے کہ اس میں حرام کام، تصویر سازی کی اعانت پائی جاتی ہے، اورمعصیت کی طرح اعانت علی المعصیت بھی ناجائز ہے، قال تعالیٰ: ﴿وَ لاَ تَعَاوَنُوْا عَلَی الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ﴾ (سورة المائدة، آیت: ۲)
اکر پامال اور ممتہن ہوں تو ہٹانا ضروری نہیں ورنہ انھیں ہٹادینا چاہیے، پھاڑدے یا جلادے۔
مجبوری سے آپ کی مراد کیا ہے؟ اس کی وضاحت فرمائیں، پھر ان شاء اللہ اس سوال کا جواب دیا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند