• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 40328

    عنوان: سور کے علاج معالجے کی ادویات بناکر دوسرے ملک بھیجنے کا حکم

    سوال: میں ایک میڈیسن کی کمپنی میں ملازمت کرنا ہوں۔ ہماری کمپنی سور کی ادویات تیار کرنے پر غور کررہی ہے۔ اور اس سلسلے میں پریزنٹیشن یعنی پیش کش -بھی تیار کی جا جکی ہے۔ یہ ادویات باہر غیر مسلم ملک میں ایکسپورٹ کی جائیں گی۔ یہ اینٹی بایوٹک ادویات ہیں جو کہ تمام قسم کے جانوروں کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں۔ لیکن ان کے لیبل پر خاص طور پر سور کا لفظ لکھا جائیگا۔ یعنی ان ادویات کو محض سور کے لیے تیار کیا جائے گا۔ کیا سور کے علاج معالجے کے لیے ادویات بنا کر غیر مسلم ملک میں بھیجنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 40328

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1236-964/D=9/1433 جب وہ ادویات تمام جانوروں کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے تب تو ان کے بنانے اور ایکسپورٹ کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند