• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 40183

    عنوان: سونے کا پانی چڑھائی ہوئی گھڑی كا پہننا

    سوال: کیا بازاور میں ملنے والی گھڑیاں جن پہ سونے کا پانی چڑھاہوا ہوتا ہے اسے مرد کے لئے پہننا جائز ہے کیا؟

    جواب نمبر: 40183

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1100-699/H=8/1433 بالکل حرام ہونے کا تو حکم لاگو نہیں ہوتا البتہ کراہت سے خالی نہیں، یعنی بحق رِجال ایسی گھڑی کا ترک اولیٰ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند