• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 4001

    عنوان:

    اگر کوئی شخص کپڑے بدلتاہے یا اپنی بیوی سے ہمبستری کرتاہے اور اسی کمرے میں قرآن کریم سامنے رکھاہے یا محمد یا اللہ کا نام سامنے لکھاہوا ہے تو اس میں کچھ حرج تو نہیں؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص کپڑے بدلتاہے یا اپنی بیوی سے ہمبستری کرتاہے اور اسی کمرے میں قرآن کریم سامنے رکھاہے یا محمد یا اللہ کا نام سامنے لکھاہوا ہے تو اس میں کچھ حرج تو نہیں؟

    جواب نمبر: 4001

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 428/ ل= 392/ ل

    اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ مسلمانوں کے گھر بالعموم اس سے خالی نہیں ہوتے ولا بأس بالخلوة والمجامعة في بیت فیہ مصحف لأن بیوت المسلمین لا تخلوا من ذلک (شامی322/1، کتاب الطہارة، ط زکریا )

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند