• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 39960

    عنوان: کیا عورتیں سندور لگا سکتی ہیں؟کیا صحیح ہے غلط ؟

    سوال: کیا عورتیں سندور لگا سکتی ہیں؟کیا صحیح ہے غلط ؟

    جواب نمبر: 39960

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1220-874/D=8/1433 سندور لگانا ہندو عورتوں کا شعار بلکہ ہولی اور پوجا پاٹ کے موقعہ پر ہندو مرد وعورتوں کا مذہبی شعار ہے، اس لیے مسلمان عورت کو اس کا لگانا جائز نہیں، تشبہ بالہنود کی وجہ سے منع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند