• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 39744

    عنوان: وہیکل كی دلالی کے بارے میں

    سوال: ہم گاڑیوں کے دلالی کا کاروبار کرتے ہیں، دونو ں طرف سے دلالی ملتی ہے، یہ جائز ہے یا نہیں ہم والد کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں۔

    جواب نمبر: 39744

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 528-570/N=8/1433 اگر آپ بائع اور مشتری دونوں کے درمیان سعی وکوشش کرتے ہیں اور دونوں کو ایک دوسرے سے ملادیتے ہیں اور پھر وہ دونوں از خود آپس میں خرید وفروخت کرتے ہیں تو آپ کے لیے عرف کے مطابق بائع اور مشتری دونوں سے دلالی لینا جائز ودرست ہے قال في الدر (مع الرد کتاب البیوع قبل باب خیار الشرط: ۷/۹۳، ط: زکریا دیوبند): وأما الدلال فإن باع العین بنفسہ بإذن ربہا فأجرتہ علی البائع، وإن سعی بینہما وباع المالک بنفسہ یعتبر العرف، وتمامہ في شرح الوہبانیة إھ وفي الرد: قولہ: ”یعتبر العرف“: فتجب الدلالة علی البائع ا المشتري أو علیہما بحسب العرف، جامع الفصولین إھ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند