• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 39378

    عنوان: کیا بنا میوزک ناچنا جائز ہے؟ کیوں؟

    سوال: کیا بنا میوزک ناچنا جائز ہے؟ کیوں؟

    جواب نمبر: 39378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1071-660/L=8/1433 ناچنا، رقص کرنا لہویات میں سے ہے اور حضور علیہ الصلاة والسلام نے فرمایا: ”کل لہو المسلم حرام إلا ثلاثة: ملاعبتہ أہلہ، وتأدیبہ لفرسہ، ومناضلتہ بقوسہ“ نیز یہ شعار کفار بھی ہے، اس لیے بنا میوزک کے بھی یہ عمل جائز نہیں ہے۔ وفي الدر: وکرہ کل لہو، وقال الشامي: أي کل لعب وعبث․․ والاطلاق شامل لنفس الفعل، واستماعہ کالرقص، والسخریة والتصفیق․․․ فإنہا کلہا مکروہة؛ لأنہا زي الکفار․ (شامي: ۹/ ۵۶۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند