• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 39280

    عنوان: تعلیم كے لیے حرام رقم استعمال كرنا

    سوال: میرے والد کی تمام کما ئی حرام کی ہے، کسی سے لوٹی ہوئی، میری عمر ۲۲ سال ہے، کیا میں ان کے دئییہوئے پیسوں سے اپنی تعلیم کر سکتا ہوں ؟اور اپنے دیگر اخراجات پورے کر سکتا ہوں؟ذرا تفصیل میں بتا دیں، شکریہ

    جواب نمبر: 39280

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1008-710/D=7/1433 اگر یہ بات آپ کو یقینی طورپر معلوم ہے اور اس پر بھی یقین ہے کہ ان کا دوسرا کوئی جائز ذریعہ آمدنی نہیں ہے تو پھر ان کے مال سے آپ کے احتراز کرنا چاہیے اور اپنی تعلیم اور خورونوش کے لیے حلال آمدنی کی تلاش جاری کرنی چاہیے، ہاں اگر ان کا کچھ جائز ذریعہ بھی ہو یا آپ حلال ذریعہ آمدنی اختیار کرنے سے معذور ومجبور ہوں تو بقدر ضرورت خورد ونوش کے لیے ان کی رقم سے لے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند