• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 39230

    عنوان: میڈیكل كے فرضی بلوں کے ذریعہ فائدہ اٹھانا

    سوال: میں جس کمپنی میں ملازم ہوں اس نے مجھے فری میڈیکل کی سہولت دی ہے، کیا میں فرضی بلوں کی ذریعہ اس سہولت سے فایدہ اٹھا سکتا ہوں؟ تاکہ اپنے گھر کے اخراجات پورے کر سکوں کیونکے میری تنخو ۵ سال سے نہیں بڑھی۔

    جواب نمبر: 39230

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1181-991/B=6/1433 فرضی بلوں کے ذریعہ فائدہ اٹھانا جائز نہیں، یہ خیانت ہوگی جب واقعی بیمار ہوں اس وقت میڈیکل کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، اگر خیانت کرکے گھر کے اخراجات پورے کریں گے تو اور بھی تنگی اور بے برکتی ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند