• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 39204

    عنوان: مناجات كا كیا مطلب ہے؟

    سوال: مناجات کا کیا مطلب ہے؟ اور مناجات کس سے کی جاتی ہے صرف اللہ سے یا غیر اللہ سے بھی مناجات کی جا سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 39204

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1188-996/B=6/1433 مناجات کہتے ہیں ہمکلامی کرنا، سرگوشی کرنا، اللہ سے دعا مانگنے کے مفہوم میں بھی بولا جاتا ہے۔ دعا تو اللہ ہی سے کی جاتی ہے، غیر اللہ سے مانگنا تو جائز نہیں۔ وإذا استعنت فاستعن باللہ جب کوئی مدد مانگو تو اللہ ہی سے مانگو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند