• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 38727

    عنوان: جھوٹ لکھنا بھی شریعت اسلام میں ناجائز وحرام ہے

    سوال: میں پاکستان کے صوبہ پنجاب میں رہتاہوں، ہماری حکومت پروپرٹی کی فروخت /ٹرانسفر پر ٹیکس لیتی ہے جو زمین کی قیمت کے مطابق ہوتاہے، اکثر لوگ قیمت کم دکھاتے ہیں تاکہ ٹیکس کم لگے ، میں ایک زمین فروخت کرنا چاہتاہوں، اگر خریدار کہے کہ قیمت اصل سے کم لکھوانی ہے تاکہ ٹیکس کم لگے تو کیا یہ میرے لیے جائز ہے یا نہیں؟میں فروخت کنند ہ ہوں، ٹیکس خریدار دیتاہے ۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 38727

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1052-876/6/1433 جس طرح جھوٹ بولنا ناجائز وحرام ہے، اسی طرح جھوٹ لکھنا بھی شریعت اسلام میں ناجائز وحرام ہے۔ مسلمان کو ہرکام قرآن وحدیث کی روشنی میں کرنا چاہیے، جھوٹ فریب سے حتی الامکان بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند